صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی رہنماؤں نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ ہفتہ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے کردار اور سیاسی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی …

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی رہنماؤں نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔

ہفتہ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے کردار اور سیاسی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پیپلز پارٹی خواتین وِنگ کی صدر فریال تالپور اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔