اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کے شمالی علاقے میں زلزلے سے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ صدرِ مملکت نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے …
صدر مملکت آصف علی زرداری کا افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کے شمالی علاقے میں زلزلے سے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
صدرِ مملکت نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان آزمائش کے اس وقت میں افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں اللّہ تعالیٰ افغان بھائیوں اور بہنوں کو حوصلہ اور صبر عطا فرمائے ۔








