صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کو شکست دینا پاکستان کے امن و استحکام کے لیے ضروری ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ دشمن کے ناپاک …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کو شکست دینا پاکستان کے امن و استحکام کے لیے ضروری ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔

صدر مملکت نے سکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع، خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو دہشت گردی اور ہر فتنے سے محفوظ رکھے۔