صدر مملکت آصف علی زرداری کا لکی مروت میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

103
صدر مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں مُختلف کارروائیوں میں 23 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے لکی مروت میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔صدر مملکت نےکارروائی کے دوران 5 خوارج جہنم واصل کرنے اور 2 زخمی کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ۔

صدر مملکت کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے قومی عزم کا اظہار کیا ۔