صدر مملکت آصف علی زرداری کل دوحہ میں سماجی ترقی کے عالمی سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کل (منگل کو) دوحہ قطر میں سماجی ترقی کے عالمی سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری پیر سے بدھ تک سماجی ترقی کے عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے سرکاری دورہ پر ہیں ۔یہ اجلاس قطر کی میزبانی میں منعقد …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کل (منگل کو) دوحہ قطر میں سماجی ترقی کے عالمی سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری پیر سے بدھ تک سماجی ترقی کے عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے سرکاری دورہ پر ہیں ۔یہ اجلاس قطر کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے جس میں متعدد سربراہان مملکت و حکومت شریک ہوں گے۔

اجلاس کا مقصد پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے حصول کے لیے عالمی کوششوں کو مزید تقویت دینا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر دوحہ سیاسی اعلامیہ منظور کیا جائے گا۔ بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری 4 نومبر کو اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ سماجی انصاف، مساوات اور انسانی وقار کے فروغ کے لیے عالمی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیں گے۔

وہ سماجی ترقی خصوصاً ترقی پذیر ممالک کی حمایت کے لیے جامع اور اصلاح شدہ عالمی مالیاتی ڈھانچے کی اہمیت کو بھی اجاگر کریں گے۔صدر مملکت اپنے خطاب میں غربت کے خاتمے، صحت، تعلیم اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں پاکستان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالیں گے۔ اجلاس کے موقع پر صدر آصف علی زرداری مختلف عالمی رہنمائوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔