صدر مملکت آصف علی زرداری کی شمالی وزیرستان اور قلات میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت

118
President Asif Ali Zardari
President Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے رزمک بازار شمالی وزیرستان اور قلات میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پ

یر کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم اظہار کیا ۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے دہشت گردی کے ان واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔