صدر مملکت آصف علی زرداری نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف اور قازقستان کے عوام کو آئینی ریفرنڈم کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف اور قازقستان کے عوام کو آئینی ریفرنڈم کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف اور قازقستان کے عوام کو آئینی ریفرنڈم کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کی بھرپور شرکت اور ریفرنڈم کے حق میں وسیع حمایت اس بات کا مظہر ہے کہ قازقستان کے شہری اپنے ملک کی مسلسل ترقی اور خوشحالی پر اعتماد رکھتے ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو اس کے ثمرات حاصل ہوں۔صدر مملکت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو باہمی احترام، امن اور ترقی کے مشترکہ خواب اور تعمیری تعاون کی روایت پر مبنی ہیں۔








