اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ ماریشس کے صدر دھرمبیر گوکھول، حکومت اور ماریشس کے عوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان ماریشس کے ساتھ اپنے خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، جو باہمی اعتماد اور دوطرفہ و …
صدر مملکت آصف علی زرداری کی ماریشس کے صدر، حکومت اور عوام کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ ماریشس کے صدر دھرمبیر گوکھول، حکومت اور ماریشس کے عوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان ماریشس کے ساتھ اپنے خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، جو باہمی اعتماد اور دوطرفہ و کثیرالجہتی فورمز پر تعمیری تعاون سے عبارت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان بڑھتا ہوا رابطہ اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون کا مسلسل فروغ حوصلہ افزا ہے۔ صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوامی سطح پر روابط بڑھانے کے ساتھ ساتھ تجارت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دے کر دونوں ممالک کے درمیان اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کی خاطر خواہ صلاحیت موجود ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ماریشس کے درمیان دوستانہ تعلقات آئندہ برسوں میں مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد میں مزید فروغ پائیں گے۔ صدر مملکت نے صدر دھرمبیر گوکھول کی اچھی صحت و خوشی اور ماریشس کے عوام کی مسلسل امن، ترقی اور خوشحالی کےلئے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔








