مسلسل بارش سے راولپنڈی کے مدرسے میں پانی داخل ،ریسکیو 1122) نے 150 طلبہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا

مسلسل بارش کے باعث صدر کے علاقے میں ایک مدرسے میں پانی داخل ہونے کے بعد پنجاب ایمرجنسی سروسز (ریسکیو 1122) کی امدادی ٹیموں نے متاثرہ حصے میں موجود 150 طلبہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق مدرسے کے دو کیمپس میں بارش کا پانی داخل ہوا جہاں مرکزی عمارت میں تقریباً 400 جبکہ متاثرہ عمارت میں 150 طلبہ موجود تھے، ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی …

راولپنڈی۔19اگست (اے پی پی):مسلسل بارش کے باعث صدر کے علاقے میں ایک مدرسے میں پانی داخل ہونے کے بعد پنجاب ایمرجنسی سروسز (ریسکیو 1122) کی امدادی ٹیموں نے متاثرہ حصے میں موجود 150 طلبہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق مدرسے کے دو کیمپس میں بارش کا پانی داخل ہوا جہاں مرکزی عمارت میں تقریباً 400 جبکہ متاثرہ عمارت میں 150 طلبہ موجود تھے، ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ حصے میں موجود تمام 150 بچوں کو مرکزی عمارت میں منتقل کر دیا۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان یا کوئی بچہ زخمی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے اور ریسکیو اہلکار موقع پر موجود رہ کر صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں جس کے باعث حالات معمول پر آ گئے ہیں۔دوسری جانب ریسکیو 1122 راولپنڈی نے نالہ لئی اور ملحقہ نشیبی علاقوں خصوصاً کٹاریاں اور گوالمنڈی میں شہری سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اپنی تمام گاڑیوں اور فیلڈ عملے کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

ریسکیو 1122 نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ موجودہ مون سون کے دوران حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، بچوں کو بجلی کے کھمبوں اور نالہ لئی سمیت برساتی نالوں کے قریب جانے سے روکیں، گاڑیاں کم رفتار سے چلائیں، خستہ حال عمارتوں میں رہائش پذیر افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اس کے علاوہ سیاحوں کو شدید بارش کے دوران پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مزید خبریں