مودی دورمیں بھارتی سیاست کا سیاہ چہرہ بے نقاب ہو گیا،زیر التوا ہزاروں فوجداری مقدمات عدالتی نظام پرکاری ضرب ہیں۔بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق اشرافیہ نواز بھارتی عدالتیں، فوجداری مقدمات کی تاخیر نے مودی کے کھوکھلے دعوئوں کو آشکار کر دیا۔
مودی دور میں بھارتی سیاست کا سیاہ چہرہ بے نقاب، زیر التوا ہزاروں فوجداری مقدمات عدالتی نظام پرکاری ضرب

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):مودی دورمیں بھارتی سیاست کا سیاہ چہرہ بے نقاب ہو گیا،زیر التوا ہزاروں فوجداری مقدمات عدالتی نظام پرکاری ضرب ہیں۔بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق اشرافیہ نواز بھارتی عدالتیں، فوجداری مقدمات کی تاخیر نے مودی کے کھوکھلے دعوئوں کو آشکار کر دیا۔
بھارتی سپریم کورٹ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے قانون سازوں کے خلاف 4192 فوجداری مقدمات زیر التوا ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق 28 میں سے 14 بھارتی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے خلاف فوجداری مقدمات زیر سماعت ہیں، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کےخلاف 89 فوجداری مقدمات رپورٹ ہوئے جبکہ سووندو ادھیکاری کے خلاف 29 کیس سامنے آئے،بھارت میں سیاسی مقدمات کے انبار میں اتر پردیش سمیت متعدد ریاستوں میں ہزاروں کیسز زیر التوا ہیں۔
معروف بھارتی صحافی شویتا کوہاری کے مطابق سنگین الزامات میں گھرے نمائندوں کی موجودگی نے بھارتی سیاسی نظام میں جوابدہی کے عمل پر سوال کھڑے کر دیئے،مودی راج میں بھارتی عوام انصاف سے محروم، عدلیہ ہندو توا وفاداری کا ہتھیار اور آئینی آزادی محض دکھاوا بن چکی ہے۔








