استنبول ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت عارف علوی اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق منگل کو یہاں دونوں رہنماﺅں کی ون ٹو ون ملاقات میں پایا گیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر …
صدر مملکت عارف علوی اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق

مزید خبریں
استنبول ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت عارف علوی اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق منگل کو یہاں دونوں رہنماﺅں کی ون ٹو ون ملاقات میں پایا گیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر استنبول کے گرینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کے لئے ترکی کے دورے پر ہیں ۔ اس موقع پر ترک صدر نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارتی منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی نئی قیادت کے تحت دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مزید پھلیں پھولیں گے۔ صدر عارف علوی نے دو طرفہ آزادانہ تجارتی معاہدے کو جلد طے کرنے اور دو طرفہ تجارت میں اضافے پر زور دیا۔








