اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بد عنوانی کا خاتمہ پاکستانی قوم کے دل کی آواز ہے، حکومت پاکستان اور اس کے ادارے وطنِ عزیز میں بلا امتیاز، شفاف اور منصفانہ احتساب کے لیے یکسو ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ تہمت لگانے اور بلا تحقیق الزامات عائد کرنے کے روّیے کی حوصلہ شکنی کرکے انصاف کے تقاضے …
صدر مملکت ممنون حسین کاانسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بد عنوانی کا خاتمہ پاکستانی قوم کے دل کی آواز ہے، حکومت پاکستان اور اس کے ادارے وطنِ عزیز میں بلا امتیاز، شفاف اور منصفانہ احتساب کے لیے یکسو ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ تہمت لگانے اور بلا تحقیق الزامات عائد کرنے کے روّیے کی حوصلہ شکنی کرکے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی روایت ڈالی جائے اور ملک میں قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ایوان صدر میں انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال، پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے بھی خطاب کیا۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا اس لیے بھی ضروری ہے کہ جب معاشرے کے مختلف طبقات میں پھیلے ہوئے زور آوروں کی چیرہ دستی سے قومی وسائل کی لوٹ مار ہوتی ہے تو عوام کے معاشی، سیاسی اور معاشرتی حقوق کا قتلِ عام ہوجاتا ہے، یوں ایک عام اور بے وسیلہ آدمی کی اپنے ملک کے ساتھ وابستگی کمزور ہو جاتی ہے جس کے سبب مایوسی کے عالم میں اس سے کوئی غلطی بھی سرزد ہو سکتی ہے۔








