لاہور ۔ 10 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن سے بڑی توقعات وابستہ ہیں، یہ ادارہ ملکی مصنوعات میں تخلیقی انداز میں ویلیو ایڈیشن کرکے برآمدات اور ملک کے وقار میں اضافہ کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو لاہور میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے …
صدر مملکت ممنون حسین کا ادارہ کے سینیٹ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور ۔ 10 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن سے بڑی توقعات وابستہ ہیں، یہ ادارہ ملکی مصنوعات میں تخلیقی انداز میں ویلیو ایڈیشن کرکے برآمدات اور ملک کے وقار میں اضافہ کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو لاہور میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد، سیکرٹری کامرس عظمت علی رانجھا، ممتاز آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا اور سینیٹ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔








