صدر مملکت ممنون حسین کا جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ میں ٹی وی اسٹوڈیو کے قیام کا اعلان

کراچی ۔ 28 اپریل (اے پی پی)صدر مملکت جناب ممنون حسین نے جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ میں ٹی وی اسٹوڈیو کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ ٹی وی اسٹوڈیو کے قیام کا اعلان صدر مملکت نے ہفتہ کو یہاں سیرت چئیر، جامعہ کراچی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ میرے علم میں آیا ھے کہ شعبہ ابلاغ عامہ ایک …

کراچی ۔ 28 اپریل (اے پی پی)صدر مملکت جناب ممنون حسین نے جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ میں ٹی وی اسٹوڈیو کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ ٹی وی اسٹوڈیو کے قیام کا اعلان صدر مملکت نے ہفتہ کو یہاں سیرت چئیر، جامعہ کراچی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ میرے علم میں آیا ھے کہ شعبہ ابلاغ عامہ ایک طویل عرصے سے ٹی وی اسٹوڈیو سے محروم ھے اس مقصد کے لیے ایوان صدر جامعہ کراچی کو مالی امداد فراہم کرے گا تاکہ جامعہ کراچی کے طلبا کو ٹی وی اسٹوڈیو کے قیام کے بعد دیگر جامعات کی طرح جدید تعلیمی و تربیتی سہولتیں میسر آئیں۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ شعبہ ابلاغ عامہ کے اساتذہ و طلبہ خوب دل لگا کر کام کریں تاکہ ملک میں معیاری صحافتی اقدار کو مضبوط بنایا جاسکے کیونکہ اس کی اہمیت جتنی آج ھے اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔

مزید خبریں