صدر مملکت ممنون حسین کا قومی سرسید کانفرنس سے خطاب

لاہور۔10 جنوری (اے پی پی )صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے‘ حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کی بدولت ماضی کی مایوسیوں سے عوام کو چھٹکارا حاصل ہو رہاہے‘ گزشتہ ادوار میں عوام نے مہنگائی‘ دہشتگردی،بیروزگاری‘ قتل و غارت‘ ٹارگٹ کلنگ جیسی صعوبتیں برداشت کیں جس سے مایوسی نے جنم لیا‘ سی پیک منصوبہ کسی ایک جماعت یا گروہ کا نہیں اس کے ساتھ ملک کی …

لاہور۔10 جنوری (اے پی پی )صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے‘ حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کی بدولت ماضی کی مایوسیوں سے عوام کو چھٹکارا حاصل ہو رہاہے‘ گزشتہ ادوار میں عوام نے مہنگائی‘ دہشتگردی،بیروزگاری‘ قتل و غارت‘ ٹارگٹ کلنگ جیسی صعوبتیں برداشت کیں جس سے مایوسی نے جنم لیا‘ سی پیک منصوبہ کسی ایک جماعت یا گروہ کا نہیں اس کے ساتھ ملک کی تقدیر وابستہ ہے‘ کچھ لوگ معاشرے میں خوامخواہ غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں‘ یقین دلاتاہوں کہ معاہدہ میں جو روٹ طے ہوا اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوئی۔ وہ منگل کو الحمراءہال میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے زیر اہتمام جدوجہد آزادی کے عظیم رہنماءسرسید احمد خانؒ کے 200 سالہ جشن ولادت کے سلسلہ میں ”دو قومی نظریہ۔سرسید سے قائد اعظمؒ تک“ کے موضوع پر قومی سرسیدکانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply