اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے انتخابی مہم کے دوران بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش اور خیبر پختونخواہ میں اکرام اللہ گنڈا پور اور اکرم خاں درانی پر حملوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ان حملوں میں ایک انتخابی امید وار اکرام اللہ گنڈا پور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، ان کے بلندی درجات کے لیے دعا کی …
صدر مملکت ممنون حسین کی انتخابی مہم کے دوران بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے انتخابی مہم کے دوران بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش اور خیبر پختونخواہ میں اکرام اللہ گنڈا پور اور اکرم خاں درانی پر حملوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ان حملوں میں ایک انتخابی امید وار اکرام اللہ گنڈا پور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، ان کے بلندی درجات کے لیے دعا کی اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔ صدر مملکت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ انتخابی امیدواروں سمیت وطن عزیز کے ہر شہری کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران عدم برداشت کا بڑھتا ہوا رجحان انتہائی تکلیف دہ ہے جس کے نتیجے میں سیاسی عمل مزید پیچیدگی کا شکار ہو جائے گا








