
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ پاکستان کا دوست اور اہم تجارتی و سرمایہ کاری شراکت دار ہے، پاکستان اس کے ساتھ باہمی اعتماد، دوستی اور تعاون پر مبنی اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات سوئٹزرلینڈ کے سبکدوش ہونے والے سفیر مارک پائیرے جارج سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبہ جات بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری کے میدان میں سوئٹزر لینڈ کے ساتھ شراکت داری میں اضافے کا خواہاں ہے۔