اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے سیاسی کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ عام لوگوں کے ساتھ باقاعدگی سے رابطہ رکھیں‘ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سیاسی کارکن لوگوں کے مسائل کے حل بالخصوص پینے کے صاف پانی ‘ صحت کی سہولیات اور معیار تعلیم کی فراہمی کے لئے تمام تر کوششیں کریں گے۔صدر نے یہ بات ملتان سے …
صدر مملکت ممنون حسین کی ملتان سے ارکان صوبائی اسمبلی کے وفد سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے سیاسی کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ عام لوگوں کے ساتھ باقاعدگی سے رابطہ رکھیں‘ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سیاسی کارکن لوگوں کے مسائل کے حل بالخصوص پینے کے صاف پانی ‘ صحت کی سہولیات اور معیار تعلیم کی فراہمی کے لئے تمام تر کوششیں کریں گے۔صدر نے یہ بات ملتان سے صوبائی اسمبلی کے اراکین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی ‘وفدکی قیادت ایم پی اے رانا محمود الحسن کررہے تھے ۔ صدر نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو ملک کی حقیقی صورتحال سے آگاہ رکھیں اور غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دار عناصر کو بے نقاب کریں۔








