صدر مملکت ممنون حسین کی میکسیکو میں پاکستان کے نامزد سفیر تصور خان سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور میکسیکو کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کے احیاءپر توجہ دی جائے تاکہ تعلقات میں مزید اضافہ ہو۔ انہوں نے یہ بات میکسیکو میں پاکستان کے نامزد سفیر تصور خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور میکسیکو کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کے احیاءپر توجہ دی جائے تاکہ تعلقات میں مزید اضافہ ہو۔ انہوں نے یہ بات میکسیکو میں پاکستان کے نامزد سفیر تصور خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے اور میکسیکو کے ساتھ چاول سمیت دیگر اجناس اور فروٹ کی برآمدات میں اضافے کے لئے کام کیا جائے تاکہ ملک کی برآمدات میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ تجارت کے فروغ سے نہ صرف آپس کے روابط میں اضافہ ہو گا بلکہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں میں اضافہ ہو گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ سفارت کار تعلیمی، ثقافتی اور تجارتی وفود کے تبادلے کو ترجیح دی جائے کیونکہ ان شعبوں میں فروغ سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میکسیکو کی معیشت مضبوط ہے لہذا اس کے ساتھ تجارت ہماری ترجیح ہونی چاہئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply