صدر مملکت ممنون حسین کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نئے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سول و فوجی افسران کی تربیت کے سلسلے میں بہترین خدمات دے رہی ہے ۔یہ بات صدر مملکت نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نئے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے کہا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو …

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سول و فوجی افسران کی تربیت کے سلسلے میں بہترین خدمات دے رہی ہے ۔یہ بات صدر مملکت نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نئے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے کہا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو مستقبل میں بھی اپنا اعلیٰ معیار برقرار رکھنا چاہئے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بدلتے ہوئے حالات کے مطابق ادارے کی علمی و تحقیقاتی شعبوں میں مزید بہتری لائیں گے۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے صدر مملکت کو اپنے ادارے کے مختلف امور کے متعلق آگاہ کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply