صدر مملکت ممنون حسین کی وفاقی وزارت تعلیم کی طرف سے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کیلئے نئے نصاب کی تشکیل کے بعد بریفنگ کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مسلمہ اخلاقی اقدار کی پاسداری، آئین اور جمہوریت کا احترام اور نئی نسل کی کردار سازی جیسی صفات کسی قوم کی بنیاد کی حیثیت رکھتی ہیں جنہیں نظام تعلیم کا حصہ بنا کر ریاست کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے اس سلسلہ میں وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی خدمات قابل تعریف …

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مسلمہ اخلاقی اقدار کی پاسداری، آئین اور جمہوریت کا احترام اور نئی نسل کی کردار سازی جیسی صفات کسی قوم کی بنیاد کی حیثیت رکھتی ہیں جنہیں نظام تعلیم کا حصہ بنا کر ریاست کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے اس سلسلہ میں وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی طرف سے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کےلئے نئے نصاب کی تشکیل کے بعد بریفنگ کے موقع پر کہی۔ انہیں یہ بریفنگ وفاقی وزیر تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن نے دی۔ اس موقع پر دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے نئے نصاب کی تشکیل میں کامیابی پر وفاقی وزیر اور ان کے رفقائے کار کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ اس کے بہت دور رس اثرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کو بہتر تعلیم اور تربیت کے سلسلہ میں اس نصاب کے ذریعے ایک بہتر بنیاد قائم کر دی گئی ہے جو مستقبل میں مزید بہتری کا ذریعہ بنے گی۔