اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ پاکستان مواقع کی سرزمین ہے، حکومت پاکستان نے بہترین قانون سازی کے ذریعے ان مواقع کو مزید بہتر بنا دیا ہے جس سے پوری دنیا کے سرمایہ کار استفادہ کر سکتے ہیں، ہمیں خوشی ہوگی اگر ہمارے عزیز ترین برادر ملک ترکی سے تاجر اور صنعتکار اس سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان ترک …
صدر مملکت ممنون حسین کی پاک ترک بزنس فورم کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ پاکستان مواقع کی سرزمین ہے، حکومت پاکستان نے بہترین قانون سازی کے ذریعے ان مواقع کو مزید بہتر بنا دیا ہے جس سے پوری دنیا کے سرمایہ کار استفادہ کر سکتے ہیں، ہمیں خوشی ہوگی اگر ہمارے عزیز ترین برادر ملک ترکی سے تاجر اور صنعتکار اس سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان ترک بزنس فورم کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے جمعرات کو ترک سفیر احسان مصطفیٰ یوردا قل کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر پاکستان اور ترکی کے سرمایہ کاروں کے علاوہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔








