صدر مملکت ممنون حسین کی چینی سال نو کے آغاز پر پیغام

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے چینی سال نو کے آغاز کے موقع پر چینی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سدا بہار پاک۔چین دوستی خطہ کی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے، اس سلسلہ میں پاک۔چین اقتصادی راہداری امید کی کرن بن کر نمودار ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار چینی سال نو کے آغاز پر اپنے …

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے چینی سال نو کے آغاز کے موقع پر چینی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سدا بہار پاک۔چین دوستی خطہ کی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے، اس سلسلہ میں پاک۔چین اقتصادی راہداری امید کی کرن بن کر نمودار ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اظہار چینی سال نو کے آغاز پر اپنے تہنیتی پیغام میں کیا جو جمعرات کو پاکستان ٹیلی وژن اور چین کے قومی چینل سی سی ٹی وی سے بیک وقت نشر کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین کا جغرافیہ بلند و بالا پہاڑوں اور منہ زور ندی نالوں کے ذریعے ہی ایک دوسرے سے منسلک نہیں بلکہ ان کے عوام کے دل بھی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں