کراچی ۔ 18 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین سے گورنر سندھ محمد زبیر نے ہفتہ کو اسٹیٹ گیسٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران سانحہ سیہون کے تناظر میں صوبہ کے پبلک مقامات کی سیکورٹی کو سخت کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا …
صدر مملکت ممنون حسین کی گورنر سندھ سے گفتگو

مزید خبریں
کراچی ۔ 18 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین سے گورنر سندھ محمد زبیر نے ہفتہ کو اسٹیٹ گیسٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران سانحہ سیہون کے تناظر میں صوبہ کے پبلک مقامات کی سیکورٹی کو سخت کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دیگر امور صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں اور سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کو یقینی بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں کراچی سرکلر ریلوے اور صوبہ کے دیگر منصوبوں کی شمولیت پر بھی بات چیت کی گئی۔








