صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا

262
صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے صوبے ہیلونگ چیانگ کے شہر ہاربن پہنچ گئے

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر(منگل کو)شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 11واں اجلاس ہو گا۔