اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر وفاقی وزراءاور وزرائے مملکت کے محکمہ جات کی منظوری دےدی ہے اور کیبنٹ سیکرٹریٹ نے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکشن کے مطابق وفاقی وزراءمیں سید علی حیدر زیدی کو امور جہاز رانی، عمر ایوب خان کو پاور ڈویژن جبکہ وزیر مملکت محمد حماد اظہر کو ریونیو …
صدر مملکت نے وفاقی وزراءاور وزرائے مملکت کے محکمہ جات کی منظوری دےدی، نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر وفاقی وزراءاور وزرائے مملکت کے محکمہ جات کی منظوری دےدی ہے اور کیبنٹ سیکرٹریٹ نے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکشن کے مطابق وفاقی وزراءمیں سید علی حیدر زیدی کو امور جہاز رانی، عمر ایوب خان کو پاور ڈویژن جبکہ وزیر مملکت محمد حماد اظہر کو ریونیو اور مراد سعید کو ریاستیں و سرحدی علاقہ جات کا قلمدان سونپے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کیبنٹ سیکرٹریٹ نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد علی محمد خان مہر کے بطور وفاقی وزیر اور محمد شبیر علی کے بطور وزیر مملکت تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔








