صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے افغانستان میں پاکستان کے نامزد سفیر منصور احمد خان کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے، پرامن اور مستحکم افغانستان نہ صرف دونوں ہمسایہ ممالک بلکہ پورے خطہ کے مفاد میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو افغانستان میں پاکستان کے نامزد سفیر منصور احمد خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر …

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے، پرامن اور مستحکم افغانستان نہ صرف دونوں ہمسایہ ممالک بلکہ پورے خطہ کے مفاد میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو افغانستان میں پاکستان کے نامزد سفیر منصور احمد خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور افغانستان میں امن اور معاشی ترقی چاہتا ہے، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے، پرامن اور مستحکم افغانستان نہ صرف دونوں ہمسایہ ممالک بلکہ پورے خطہ کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان مشترکہ ثقافت اور مذہب کے حامل ہیں اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ صدر عارف علوی نے نامزد سفیر پر زور دیا کہ وہ دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین اقتصادی، سیاسی اور عوامی روابط کو مستحکم کرنے کے لئے کام کریں۔