اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے جنوبی افریقہ ، اٹلی، مصر، سری لنکا، عراق، قطر اور سوئٹزرلینڈ کے نامزد ہائی کمشنرز / سفراءنے منگل کو یہاں الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ نامزد سفراءنے منگل کو ایوان صدر میں ایک تقریب میں صدر ڈاکٹر عارف علوی کو اسناد پیش کیں۔ صدر مملکت نے نامزد ہائی کمشنرز / سفیروں کو مبارکباد پیش کی۔ ایوان …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے جنوبی افریقہ ، اٹلی، مصر، سری لنکا، عراق، قطر اور سوئٹزرلینڈ کے نامزد ہائی کمشنرز کی الگ الگ ملاقاتیں۔اپنی اسناد پیش کیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے جنوبی افریقہ ، اٹلی، مصر، سری لنکا، عراق، قطر اور سوئٹزرلینڈ کے نامزد ہائی کمشنرز / سفراءنے منگل کو یہاں الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ نامزد سفراءنے منگل کو ایوان صدر میں ایک تقریب میں صدر ڈاکٹر عارف علوی کو اسناد پیش کیں۔ صدر مملکت نے نامزد ہائی کمشنرز / سفیروں کو مبارکباد پیش کی۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے نامزد ہائی کمشنرز اور سفیروں پر زور دیا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی ، تجارتی اور سیاسی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے کام کریں، پاکستان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تمام دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ صدر مملکت نے بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں بھی سفراء کو آگاہ کیا اور کہا کہ ہندوستان اقلیتوں پر ظلم و ستم ڈھا رہا ہے اور عالمی برادری کو ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتی گروہوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔







