صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ شام 4:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس  جمعہ شام 4:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیاہے۔صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں ایوان کی معمول کی کاروائی سمیت اہم قومی امور زیر غور لائے جائیں گے ۔