اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس کل ( منگل کو) دن11 بجے طلب کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو زیر غور لایا جائے گا۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 ون کے تحت دونوں ایوانوں کا اجلاس طلب کیا ہے۔