صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بل 2022 ء کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) بل 2022 ء کی منظوری دے دی۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق بل کا مقصد فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ ایکٹ ، 2021 ء کو ری پیل کرنا ہے ۔ قبل ازیں صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت بل 8 نومبر 2022 ء …

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) بل 2022 ء کی منظوری دے دی۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق بل کا مقصد فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ ایکٹ ، 2021 ء کو ری پیل کرنا ہے ۔

قبل ازیں صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت بل 8 نومبر 2022 ء کو پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھیجا تھا۔ پارلیمنٹ نےآئین کے آرٹیکل 75 دو کے تحت 20 دسمبر 2022 ء کو مشترکہ اجلاس میں بل پر دوبارہ غور کے بعد ترامیم کے ساتھ بل کو منظور کیا تھا۔صدر مملکت نے پمز بل 2022 ء کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔