عالمی برادری فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالے ،فلسطینی اتھارٹی

فلسطینی اتھارٹی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالے ۔ العربیہ اردو نے فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ امور کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور تباہی کا حجم بڑھ رہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے فوری بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت ہے، ایسی کارروائی جو محض مذمت …

مقبوضہ بیت المقدس۔25اکتوبر (اے پی پی):فلسطینی اتھارٹی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالے ۔ العربیہ اردو نے فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ امور کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور تباہی کا حجم بڑھ رہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے فوری بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت ہے، ایسی کارروائی جو محض مذمت تک محدود نہ رہے بلکہ ٹھوس اور انسدادی اقدامات پر مشتمل ہو۔