انٹر نیشنل ختم نبوت مومنٹ ورلڈ کے قائدین کا جمعیت علما اسلام (س) کے سابق سربراہ مولانا سمیع الحق کے بھائی کی وفات پرتعزیت کا اظہار

انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،مولانا محمدالیاس چنیوٹی،مولانا افتخاراللہ شاکر سمیت دیگر علما نے جمعیت علما اسلام (س) کے سابق سربراہ مولانا سمیع الحق کے بھائی پرفیسر محمودالحق حقانی کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔

لاہور۔25اکتوبر (اے پی پی):انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،مولانا محمدالیاس چنیوٹی،مولانا افتخاراللہ شاکر سمیت دیگر علما نے جمعیت علما اسلام (س) کے سابق سربراہ مولانا سمیع الحق کے بھائی پرفیسر محمودالحق حقانی کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بیان میں کہا ہےکہ مرحوم علم و عمل کے پیکر،سچے عاشق رسولﷺاور محافظ ختم نبوت تھے ان کی تمام زندگی اسلام کی اشاعت اورخدمت خلق میں گذری، انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ ورلڈ کے قائدین وکارکنان مرحوم کے لواحقین و ورثا اور دارالعلوم جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کی انتظامیہ واساتذہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔