صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا آبادی کے بارے وفاقی ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافے کی روک تھام کے موثر انتظام کے بغیر خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایوان صدر میں آبادی کے بارے میں وفاقی ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور …

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافے کی روک تھام کے موثر انتظام کے بغیر خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایوان صدر میں آبادی کے بارے میں وفاقی ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے شرکت کی۔ اجلاس میں نتائج کو تیزی سے عملی شکل دینے کے لئے کوششوں کو بہتر کرنے کے لئے متعدد فیصلے کئے گئے اور مختلف ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ وزارت قومی صحت اور صوبائی حکومتوں کو اس کی کامیابی یقینی بنانے سے متعلق قریبی تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آبادی میں اضافے کو ترجیحی بنیادوں پر نہ روکا گیا تو اس سے پیدا ہونے والے سماجی و اقتصادی چیلنجز پیدا ہونگے ،ان چیلنجز کو اجاگر کرنے کے لئے میڈیا پر مہم چلائی جائے۔ انہوں نے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے علماءکے کردار اور مساجد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں پر زور دیا کہ وہ اسے کامیاب بنانے کے لئے مربوط ایکشن پلان پر عملدرآمد کریں۔

مزید خبریں