صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی چیلنجز کے حل کے لئے مساجد اور علماءکرام پر موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہم سماجی مسائل کو حل کرنے کے لئے ان سے متعلقہ اسلامی تعلیمات کو پھیلایا جائے تاکہ لوگوں کو اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں کو پورا کرنے پر موثر انداز میں تیار کیا …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی چیلنجز کے حل کے لئے مساجد اور علماءکرام پر موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہم سماجی مسائل کو حل کرنے کے لئے ان سے متعلقہ اسلامی تعلیمات کو پھیلایا جائے تاکہ لوگوں کو اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں کو پورا کرنے پر موثر انداز میں تیار کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ سماجی مسائل سے متعلق عوامی آگاہی پیدا کرنے میں مساجد اور علماءکرام کا اہم کردار ہے۔ وزارت مذہبی امور، وزارت صحت، وزارت تعلیم، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور اسلامی نظریاتی کونسل کے تعاون سے جامع پالیسی فریم ورک تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے طہارت، خواتین کے وراثتی حقوق، پانی و ماحول کا تحفظ جیسے سماجی مسائل پر بہت زور دیا ہے، اس لئے مساجد ان مسائل سے موثر انداز سے نمٹنے کے لئے اہم پلیٹ فارم بن سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان چیلنجز سے آگاہ کرنے کے لئے علمائے کرام اور خطیبوں کے لئے تربیتی کورسز شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ان اہم سماجی مسائل کو حل کرنے کے لئے ان سے متعلقہ اسلامی تعلیمات کو پھیلایا جائے تاکہ لوگوں کو اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں کو پورا کرنے پر موثر انداز میں تیار کیا جا سکے۔ اجلاس میں ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے متعلقہ وزارتوں اور محکموں میں کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

مزید خبریں