صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا حکومتی و اپوزیشن خواتین ارکان پارلیمنٹ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین ارکان پارلیمنٹ اور میڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ معاشرے میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے کردار ادا کریں۔ حکومتی و اپوزیشن خواتین ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکتوبر بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کا مہینہ ہے اور معاشرے میں لیڈرز کی حیثیت سے خواتین …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین ارکان پارلیمنٹ اور میڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ معاشرے میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے کردار ادا کریں۔ حکومتی و اپوزیشن خواتین ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکتوبر بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کا مہینہ ہے اور معاشرے میں لیڈرز کی حیثیت سے خواتین ارکان پارلیمنٹ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس بیماری کے بارے میں معاشرے میں شعور اجاگر کریں۔ صدر مملکت نے اس مرض کی جلد تشخیص، روک تھام اور علاج کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسے اعلیٰ ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے خواتین اپنا جائزہ خود لیں اور رہنمائی حاصل کریں۔ اس مرض کی تشخیص اور علاج نہ کیا جاسکے تو یہ جسم کے دوسرے حصوں تک پھیل سکتی ہے۔