اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے سے ملک میں سیاحتی صنعت کو فروغ ملے گا۔ وہ گزشتہ روز چوتھے سی اے ایس قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ، تیسرے مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ اور 27ویں نیشنل اسکی چیمپئین شپ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ …
سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے سے ملک میں سیاحتی صنعت کو فروغ ملے گا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سی اے ایس قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ اور نیشنل اسکی چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے سے ملک میں سیاحتی صنعت کو فروغ ملے گا۔ وہ گزشتہ روز چوتھے سی اے ایس قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ، تیسرے مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ اور 27ویں نیشنل اسکی چیمپئین شپ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر مملکت اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں سرمائی کھیلوں کے فروغ سے نہ صرف نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا بلکہ اس سے ملک میں سیاحتی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔ صدر مملکت نے ملک میں سرمائی کھیلوں کے فروغ میں پی اے ایف اور ونٹر سپورٹس فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہا۔ ایئر مارشل احمر شہزاد، وائس چیف آف ایئر سٹاف جو ونٹر سپورٹس فیڈریشن پاکستان کے صدر بھی ہیں، بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر مملکت نے سرمائی کھیلوں میں شرکت پر بین الاقوامی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے ہمراہ پاکستان کی دلفریب خوبصورتی اور روایتی مہمان نوازی کی خوشگوار یادیں لے کر جائیں گے۔ صدر مملکت نے بعد ازاں جیتنے والے کھلاڑیوں میں سووینیئرز اور انعامات تقسیم کئے۔








