اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ممبر قومی اسمبلی پیر نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں صدر عارف علوی نے پیر نور محمد شاہ جیلانی کے اہل خانہ سے دلّی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ممبر قومی اسمبلی پیر نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ممبر قومی اسمبلی پیر نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں صدر عارف علوی نے پیر نور محمد شاہ جیلانی کے اہل خانہ سے دلّی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔








