صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا میجر عمر فاروق شہید، لیفٹیننٹ فیضان شہید اور نائیک عادل شہید کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر رابطہ ،ملک کی خاطر جان قربان کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میجر عمر فاروق شہید، لیفٹیننٹ فیضان شہید اور نائیک عادل شہید کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اورملک کی خاطر جان قربان کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا،بدھ کو ایوان صدر کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ …

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میجر عمر فاروق شہید، لیفٹیننٹ فیضان شہید اور نائیک عادل شہید کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اورملک کی خاطر جان قربان کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا،بدھ کو ایوان صدر کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ۔میجر عمر فاروق اور لیفٹیننٹ فیضان پیر کو طیارے کے حادثے میں شہید ہوئے تھے ،جبکہ نائیک عادل شہید نے کل شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کیا۔