کراچی ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج خطہ میں سب سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے جو ملک کی مجموعی معاشی نمو کی عکاسی کرتی ہے، افغانستان میں امن اور تعمیرنو کے آغاز سے پاکستان کے سرمایہ کاروں اور تعمیراتی صنعت کیلئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دورہ،سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی اور امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی

مزید خبریں
کراچی ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج خطہ میں سب سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے جو ملک کی مجموعی معاشی نمو کی عکاسی کرتی ہے، افغانستان میں امن اور تعمیرنو کے آغاز سے پاکستان کے سرمایہ کاروں اور تعمیراتی صنعت کیلئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کے دورہ کے موقع پر کیا۔ صدر مملکت کو دورہ میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی اور امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ صدر مملکت کو بتایا گیا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گذشتہ سات دنوں میں تجارتی حجم ایک ارب حصص سے تجاوز کر چکا ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ انہیں پاکستان سٹاک ایکسچینج آ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج کارکردگی بتا رہی ہے کہ ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، منافع کے حوالہ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج خطہ میں سب سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی صورتحال کا اندازہ اس کی سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی سے لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں کیلئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، افغانستان میں امن کے بعد تعمیرنو میں پاکستان کی سیمنٹ اور دیگر تعمیراتی صنعت کیلئے اہم کردار ہے۔








