صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کرسمس کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوںکو مکمل مذہبی آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہیں، اسلام نے دوسرے مذاہب کے لئے برداشت کا درس دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایوان صدر میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا …

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوںکو مکمل مذہبی آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہیں، اسلام نے دوسرے مذاہب کے لئے برداشت کا درس دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایوان صدر میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ قیام پاکستان میں تمام طبقوں اور مذاہب کے لوگوں نے حصہ لیا، قیام پاکستان سے پہلے قائداعظم محمد علی جناح نے خطے کے لوگوں کے ساتھ وعدہ کیا کہ یہاں انہیں تمام مذہبی آزادیاں حاصل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہیں، میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم اور تمام انبیاءکرام کی تعلیمات پر عمل کرنا اسلامی تعلیمات کا حصہ ہے، اسی طرح مذہبی ہم آہنگی ہمارے مذہب کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ ؑ نے محبت کا پیغام پھیلایا۔ انہوں نے دکھ درد بانٹنے کا پیغام دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا گیا، حضرت محمد نے دوسرے مذاہب کے لئے برداشت کا درس دیا ہے، اسلامی تاریخ میں دوسرے مذاہب کے لوگوں کے ساتھ معاہدے کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے قانون بن رہے ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شرکاءکے ساتھ مل کر کرسمس کیک کاٹا۔

مزید خبریں