اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عقیدے ، نسل یا علاقے کے امتیاز کے بغیر تمام شہریوں کے مساوی حقوق و آزادی کے اصول کا احترام کرتی ہے، ہم سب مل کر ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان بنا رہے ہیں۔مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ ہم …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کرسمس کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عقیدے ، نسل یا علاقے کے امتیاز کے بغیر تمام شہریوں کے مساوی حقوق و آزادی کے اصول کا احترام کرتی ہے، ہم سب مل کر ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان بنا رہے ہیں۔مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ ہم ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کے لئے پرعزم ہیں جہاں اختلاف کا احترام کیا جاتا ہے اور برداشت وقومی ہم آہنگی پائی جاتی ہے، ہم ایسی ریاست کے خواہاں ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی کے حقوق اور مواقع میسر ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا بنیادی اصولوں کے بارے میں عزم اسلامی تعلیمات، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور آئین پاکستان کی یقین دہانیوں پر مبنی ہے۔ صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کرسمس کے پرمسرت موقع پر دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ بانٹنا ، ایک دوسرے سے ملنا اور پوری انسانیت سے محبت کرسمس کی اصل روح ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ الاسلام نے پوری انسانیت کے لئے امن ،بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیا۔ صدر مملکت نے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے مسیحی برادری کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مسیحی برادری پر فخر ہے ، وہ ہمارے کثیر الثقافتی معاشرے کا لازمی جزو ہیں۔ ہم مل کر اپنے اور اپنے بچوں کے لئے ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان بنا رہے ہیں۔








