صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ہمدرد یونیورسٹی کراچی کے23ویں کانووکیشن سے خطاب

کراچی۔ 23 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ، نوجوان ملکی تقدیر بدل سکتے ہیں،حکیم محمد سعید جیسے لوگ ہمارے ہیرو ہیں، ان کی تقلید کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہمدرد یونیورسٹی کراچی کے23ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ طب کے شعبے میں حکیم محمد سعید کی خدمات قابل …

کراچی۔ 23 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ، نوجوان ملکی تقدیر بدل سکتے ہیں،حکیم محمد سعید جیسے لوگ ہمارے ہیرو ہیں، ان کی تقلید کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہمدرد یونیورسٹی کراچی کے23ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ طب کے شعبے میں حکیم محمد سعید کی خدمات قابل تحسین ہیں،انسانی خدمت کا جذبہ حکیم محمد سعید میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا،حکیم سعید نے بطور گورنر ہمیشہ اکانومی کلاس میں سفر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم مکمل ہونے کے بعد طلبا ءپر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔صدر مملکت نے کہا کہ حکیم محمد سعید جیسے لوگ ہمارے ہیرو ہیں، ان کی تقلید کی ضرورت ہے ،نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ، نوجوان ملکی تقدیر بدل سکتے ہیں،کفایت شعاری مہم کے تحت قوم کے کروڑوں روپے کی بچت کی گئی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں تمام تبدیلیاں سخت محنت لگن اور ایمانداری سے لانا ہماری ذمہ داری ہے ،ہمیں اسلامی اقدار کی روشنی میں سماجی معیار اور معاشرے کو تبدیل کرنا ہے۔ صدر نے1413طالب علموں کو گریجویٹ جبکہ10کو مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی کی ڈگریوں سے نوازا۔انہوں نے گریجویٹ طلبہ سے کہا کہ وہ حکیم سعید اور عبدالستار ایدھی کے نقش قدم پر چلیں۔ شہید حکیم سعید کی بیٹی اور یونیورسٹی کی چانسلر سعدیہ راشد نے صدر کو مہر نبوی کی نشا نی پیش کی۔قبل ازیں ڈاکٹر عارف علوی نے محمد سعید کے لئے فاتحہ پڑی اوران کی قبر پر پھول چڑھائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply