صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ترکی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات

استنبول ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا قومی معیشت کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ہے۔ انہوں نے یہ بات ترکی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی خدمت کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور حکومت سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو ہر طرح کی …

استنبول ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا قومی معیشت کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ہے۔ انہوں نے یہ بات ترکی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی خدمت کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور حکومت سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو ہر طرح کی ممکنہ سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔