صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جیو نیوز کے پروگرام "ایک دن جیو کے ساتھ ” میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت انسانی زندگیوں میں تیزی سے انقلاب برپا کر رہی ہے اور ممکن ہے کہ مستقبل میں یہ مختلف شعبوں میں انسانی کردار کی جگہ لے لے گی۔ جیو نیوز کے پروگرام "ایک دن جیو کے ساتھ " میں سہیل وڑائچ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں صدر مملکت نے کہا کہ میں …

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت انسانی زندگیوں میں تیزی سے انقلاب برپا کر رہی ہے اور ممکن ہے کہ مستقبل میں یہ مختلف شعبوں میں انسانی کردار کی جگہ لے لے گی۔ جیو نیوز کے پروگرام "ایک دن جیو کے ساتھ ” میں سہیل وڑائچ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں صدر مملکت نے کہا کہ میں متعدد بار زندگی کے مختلف شعبوں میں مصنوعی ذہانت کو اختیار کرنے پر زور دے چکا ہوں اور اب ملک میں یہ لفظ عام ہو چکا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسے پہلے سے گاڑیوں کی صنعت اور جنگوں میں استعمال کیا جاچکا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دہشتگردوں کے تعاقب کے لئے مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لایا گیا۔ جمہوری نظام میں صدر مملکت کے کردار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئین کے تفویض کردہ اختیارات میں صدر کا عہدہ اہمیت کا حامل اور غیر جانبدار عہدہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صدر مملکت نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے بھی رکن رہ چکے ہیں جہاں ان کا متواتر اپوزیشن کے اراکین سے بھی رابطہ رہتا ہے۔

مزید خبریں