اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے۔پاکستان مسلسل 37سال سکواش کا چیمپئن رہا امید ہے کہ نوجوان کھلاڑی اپنی محنت سے دوبارہ اس میدان میں پاکستان کا لوہا منوائیں گے۔ انہوں نے یہ بات خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے۔پاکستان مسلسل 37سال سکواش کا چیمپئن رہا امید ہے کہ نوجوان کھلاڑی اپنی محنت سے دوبارہ اس میدان میں پاکستان کا لوہا منوائیں گے۔ انہوں نے یہ بات خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے یہاں منگل کو ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے کہا کہ کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کا فروغ کسی بھی معاشرے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ صحت مند معاشرے کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے سکواش پاکستان کا مقبول کھیل ہے، پاکستان اس کا مسلسل 37سال چیمپئن رہا۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ نوجوان کھلاڑی اپنی محنت سے دوبارہ اس میدان میں پاکستان کا لوہا منوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھیلوں کی بہتری کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لئے روزگار کے باوقار مواقع کی فراہمی بھی انتہائی ضروری ہے۔








