اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان مصر کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں مصر کے سفیر احمد فضل یعقوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو ایوان …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مصر کے سفیر احمد فضل یعقوب سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان مصر کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں مصر کے سفیر احمد فضل یعقوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ سفیر نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کی طرف سے ڈاکٹر عارف علوی کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پہنچائی۔ صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی جڑیں مشترکہ عقیدے اور ثقافت میں جڑی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مصر کے سفیر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔








