اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کا عوام کو انصاف کی فراہمی میں انتہائی اہم کردار ہے، عوام تک ادارے کی پہنچ بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے دورہ کے موقع پر کہی۔ صدر مملکت کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی گئی۔ …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو
اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کا عوام کو انصاف کی فراہمی میں انتہائی اہم کردار ہے، عوام تک ادارے کی پہنچ بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے دورہ کے موقع پر کہی۔ صدر مملکت کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی گئی۔ وفاقی محتسب سید طاہر شہباز اور سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ فوری اور سستے انصاف کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی اداروں کے خلاف عوام کی شکایات کو جلد حل کرنے پر ادراے کی تعریف کی۔ انہوں نے چائلڈ لیبر اور بچوں کے خلاف تشدد روکنے پر کام کرنے کی تلقین کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ عوام تک ادارے کی پہنچ بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی سرکاری اداروں کے خلاف شکایات کو مفت اور جلد حل کیا جا سکے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بیداری مہم شروع کی جانی چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سرکاری اداروں میں کسی بدانتظامی کے خلاف فوری اور سستے انصاف کے لئے رجوع کر سکیں۔









