اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور مستقبل میں بھی ساتھ جاری رہے گا۔عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے حوالے سے چینی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ چین نے اپنی آبادی کو بوجھ بنانے کی …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چینی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور مستقبل میں بھی ساتھ جاری رہے گا۔عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے حوالے سے چینی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ چین نے اپنی آبادی کو بوجھ بنانے کی بجائے اس کو اپنی طاقت بنایا. صدر مملکت نے کہا کہ وہ کئی مرتبہ چین کا دورہ کر چکے ہیں اور وہ چین کی مجموعی صورتحال اور وہاں مکمل کیے گئے مںصوبوں سے بے حد متاثر ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چین نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ایک منفرد پالیسی اپنائی ہے جبکہ چین نے 80 اور 90 کی دہائی میں جس طرح سرمایہ کاری کو اپنی جانب راغب کیا پاکستان بھی ان تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ خطے میں پاکستان اور چین کے مشترکہ مفادات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ تعاون رہا ہے اوریہ تعاون ہمیشہ برقرار رہنا چاہیے۔صدر مملکت نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ چین میں بیوروکریسی کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے جس تیزی سے کام ہوا وہ متاثرکن ہے۔صدر مملکت نے کہا ہے کہ چین نے گزشتہ سترسال کے دوران جو مثالی ترقی کی ہے وہ دنیا کے دیگر ممالک کے لیئے ایک سبق ہے۔ مملکت نے کہا کہ چین نے شوشلسٹ نظام کے تحت اپنی عوام کے معیار زندگی کو بہتر اور بلند کیا ہے جبکہ سوشلسٹ نظام میں بھی جمہوری تقاضوں کو بھرپور خیال رکھا جاتا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ 70 سال کے دوران چین نے دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور چین آج دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن چکا ہے جبکہ چینی صدر شی چن پنگ کا شمار دنیا کی بااثر شخصیات میں کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چینی قیادت کی مدبرانہ سوچ کی بدولت چین نے اپنے قیام کے مختصرعرصہ میں یورپ سمیت دیگر طاقتوں کا مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں چین آج دنیا میں ایک بڑے تجارتی ملک کے طور پر جانا جاتا ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ چین نے ہمیشہ ترقی پذیر ممالک کی بھرپور مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی چن پنگ کی جانب سے شروع کیے گئے ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام کے تحت سی پیک کے منصوبے سے نہ صرف پاکستان اور چین کو فائدہ پہنچے گا بلکہ مذکورہ منصوبہ سے دیگر ممالک بھی مستفید ہوںگے۔








