اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ مسجد میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں، قوم ان ناپاک سازشوں کے خلاف متحد …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کوئٹہ مسجد میں دھماکہ کی شدید مذمت ، دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ مسجد میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں، قوم ان ناپاک سازشوں کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے شہداءکی بلندی درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں کےلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔









